سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی رکوانے کے لیے سندھ ھائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 12 مارچ 2015 13:05

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) پھانسی کے مجرم فیصل اور فضل نے سزائے مو ت رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں درخواست گزاز نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقتول کے ورثاء سے صلح ہو چکی ہے لیکن ٹرائل کورٹ نے موقف سنے بغیر صلح نامہ مسترد کیا۔ سزائے موت کے دونوں مجرموں کو کورنگی میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت دونوں مجرموں کو سترہ مارچ کو پھانسی دینے کا حکم جاری کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :