وزیر اعظم سے افغان وزیر کی ملاقات ،پاک افغان تعلقات سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال

جمعرات 12 مارچ 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف سے افغان وزیر برائے مہاجرین نے ملاقات کی ،پاک افغان تعلقات ،افغان مہاجرین کی واپسی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز افغان وزیر برائے مہاجرین حسین بلیغی نے یہاں وزیر اعظم نواز شریف ملاقات کی ، وفاقی وزیر سرحدی امور ریاستی امور عبد القادر بلوچ ،وزیر اعظم کے مشیر طارق بھی ہمراہ تھے،ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان پاکستان کابرادر ملک ہے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں ان تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خطے میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ ان مہاجرین کو باوقار طریقے سے واپس افغانستان بھیجیں گے