واجبات کی وصولی کے لئے کسان تنظیموں کی ہر ممکن مدد کی جائے، جنرل مینجر پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی

جمعرات 12 مارچ 2015 13:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے جنرل مینجر چوہدری خاور نذیر نے کہا ہے کہ واجبات کی وصولی کے لئے کسان تنظیموں کی ہر ممکن مدد کی جائے تا کہ نہری ڈھانچے کی مرمت اور حفاظت کے لئے مالی وسائل دستیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کسان تنظیموں کی کیپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے جاری پروگرام کے بارے میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایریا واٹر بورڈز کی کسان تنظیموں کے لئے آن دی جاب ٹریننگ پروگرامز شروع کئے جائیں تا کہ یہ تنظیمیں مختلف نہری امور بشمول ٹیکنیکل ، ریونیو اور آبیانہ کے بارے میں عملی تربیت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کسان تنظیموں کے لئے 30 جون تک آبیانہ کی 100 وصولی کا ہدف مقررکر دیا ہے تا کہ نہری انتظام و انصرام کے لئے مناسب فنڈز دستیاب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں کسان تنظیموں کی کارکردگی اور آبیانہ وصولی کے حوالے سے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی جنرل مینجر (ٹی ایم) افضل انجم طور ، ڈپٹی جنرل مینجر(ٹریننگ) سید شائق حسین عابدی، چیف ایگزیکٹو ایل سی سی (شرقی) ایریا واٹر بورڈ فیصل آباد، چوہدری محمد اصغر چیف ایگزیکٹو ایل بی ڈی سی ساہیوال، میاں نثار اکبر ، چیف ایگزیکٹو بہاولنگر کینال سرکل، شکیل حسن طور، چیف ایگزیکٹو ڈیرہ جات کینال سرکل ڈی جی خان سید تسلیم الحسنین کے علاوہ پیڈا کے فیلڈ مینجرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں جی ایم پیڈا کو کسان تنظیموں کے ٹریننگ پروگرام کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آبیانہ وصولی کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔جی ایم پیڈا کو بتایا گیا کہ پیڈا کے زیر انتظام پانچوں ایریا واٹر بورڈز کی کسان تنظیموں نے آبپاشگان سے مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے جو کہ وصول شدہ رقم کا 78 فیصد ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آبیانہ کے بقایا جات کی وصولی کے لئے پیڈا کا فیلڈ سٹاف کسان تنظیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :