دریا خان،پولیس کا کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 12 مارچ 2015 13:01

دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کوٹلہ جام میں دہشت گردی کی واردات کے بعد پولیس نے کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔ اہلسنت والجماعت پنجاب کے سرپرست اعلی مولانا عبدالحمید خالد گرفتار ۔ 3 ماہ کی نظر بندی کے لئے میانوالی جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ تھانہ مٹی دریا خان کے سانحہ کوٹلہ کے مقدمہ 319/13 کے مدعی منیر احمد انصاری ولد خلیل احمد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ذرائع کے مطابق تھانہ صدر مٹی دریا خان سمیت دیگر ضلع میں فورتھ شیڈول کے حامل افراد کو حراست میں لے کر کر نظر بندی کیا جائے گا گزشتہ رات کوٹلہ جام میں ہوٹل پر دستی بم اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا ہے جس کے لئے پولیس اور خفیہ ادارے مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں کے پی کے سے ملحقہ تمام دریائی راستے سیل ہیں دریا خان ‘ ڈیرہ پل پر خصوصی چیکنگ جاری ہے اور ضلع بھر میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رشید اکبر خان نوانی سابق ایم این اے پر قاتلانہ حملہ کے بعد دوسری اس واردات نے ضلع کے پرامن ماحول کے لئے خطرہ کا الارم بنا دی اہے جس سے ضلع میں تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں رشید اکبر خان نوانی سابق ایم این اے کے قاتلانہ حملہ کی اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیمیں اور افیسران اس واردات کا جائزہ لے رہی ہیں اور مصروف تفتیش ہیں کوٹلہ جام میں اس دہشت گردی کی واردات کے بعد پولیس نے فورتھ شیڈول کے حامل افراد کی نگرانی انتہائی سخت بنا دی ہے ریسٹ ہاؤس ‘ سرائے ‘ ہوٹلوں کو وقفے وقفے سے چیک کیاجا رہا ہے کچھ نشیب میں خصوصی سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :