چودھری اعتزاز احسن کی جانب سے اپوزیشن ارکان کے اعزاز میں پرتکلف ناشتہ

جمعرات 12 مارچ 2015 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن کی جانب سے اپوزیشن ارکان کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔ ناشتے میں نامزد چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ڈپٹی چیئرمین نام فائنل کرنے سے قبل چودھری اعتزاز احسن نے اپوزیشن اکان کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا ۔

ناشتے میں سینیٹر رضا ربانی ‘ فرحت اللہ بابر ‘ طاہر مشہدی سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اعتزاز احسن کی جانب سے ناشتے میں پائے ‘ نان ‘ چنے ‘ حلیم ‘ نہاری ‘ حلوہ پوری ‘ چائے ‘ پراٹھے ‘ روغنی نان ‘ فرائی انڈے سے ارکان اسمبلی کی تواضع کی گئی اس کے علاوہ ناشتے میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نشست پر حتمی مشاورت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :