اٹک خورد،پولیس نے چھاپہ مار کر بارود قبضہ میں لے لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 12:58

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پولیس نے چھاپہ مار کر بارود قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ کرش مشین نمبر4مالک زاہد حسین کی مشین پر خطرناک حالت میں بارودی مواد پڑاہوا ہے وہاں کمرہ میں بھی موجود ہے اس اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں محمد تاج ولد مظفر خان سکنہ کوٹ فتح خان منشی موجود تھا پڑتال کرنے پر مشین سے پچاس عدد ڈیٹونیٹر ز قبضہ میں لیا منشی نے لائسنس کی فوٹو کاپی پیش کی ، چیک کرنے پر اس کی معیاد ختم ہوچکی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :