اٹک خورد، شہر بھر میں سکیورٹی اہلکاروں کے گشت میں اضافہ

جمعرات 12 مارچ 2015 12:57

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) شہر بھر میں سکیورٹی اہلکاروں کے گشت میں اضافہ ہوگیا افغان مہاجرین اور بغیر شناختی کارڈ والے مشکوک افراد پر کڑی نظر تفصیلات کے مطابق اٹک میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ہارون جوئیہ کی ہدایات کے مطابق اٹک شہر میں پولیس کے گشت میں اضافہ کردیاگیاہے شہربھر کی سکیورٹی کویقینی بنانے کے لئے تمام چوکوں ،چوراہوں اور شاہراہ عام کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلوں پر گلیوں میں پولیس کاگشت شروع کردیاگیاہے خصوصا افغان مہاجرین اور بغیر شناختی کارڈ والے مشکوک افراد کے گرد گھیر اتنگ کردیاگیاہے شناختی کارڈ کے بغیر کسی کوبھی رہنے کی اجازت نہیں دی جارہی ذرائع کے مطابق شہر کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں عوامی حلقوں کی طرف ڈی پی او کے عوام کو سکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے اٹھائے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیاگیاہے ۔