اٹک خورد،کار بے قابو ہوکرگہری کھائی میں گر نے سے ڈرائیور جاں بحق ، دو افراد ز خمی

جمعرات 12 مارچ 2015 12:57

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کالاچٹا پہاڑ روڈ کے قریب دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کرنے کے لئے آنے والانوجوان سے کار بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کالاچٹا پہاڑ روڈ کے درمیان گل خان قوم پٹھان ساکن پشاور اپنے دوستوں کے ہمراہ پہاڑوں کی سیر وتفریح کرنے کے لئے جارہاتھاتو اچانک کار بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں عینی شاہدین کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گیاجبکہ اس کے دو دوست زمان اور فرحان معجزانہ طور پر بچ گئے جن کومعمولی خراشیں آئیں ۔