پاکستان،آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق

جمعرات 12 مارچ 2015 12:51

پاکستان،آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان اور آسٹریلیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جامع اقتصادی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔یہ اتفاق رائے کینبرا میں سالانہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں دورمیں طے پائی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے مذاکرات میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے آسٹریلیا کی سیکرٹری خارجہ نے قیادت کی۔ اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیاگیا کہ سیاسی روابط اور اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :