ایل این جی ٹرمینل تیار ہوگیا، حکومت درآمدی معاہدہ نہ کرسکی
جمعرات 12 مارچ 2015 12:49
کراچی،اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ایل این جی ٹرمینل آپریٹر نے مائع قدرتی گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کے لیے فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسی فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل آپریٹر کے ساتھ حکومت کے معاہدے کا نفاذ ہونے میں 20 روز باقی رہ گئے، معاہدے کے تحت ایل این جی ٹرمینل کو 31 مارچ تک ایل این جی کی درآمد کے لیے دستیاب ہونا ہے، اگر ٹرمینل تیار نہ ہو تو ٹرمینل آپریٹر پر جرمانہ ہوگا، دوسری صورت میں ٹرمینل مکمل ہونے کے باوجود حکومت ایل این جی درآمد نہ کرسکی تو پھر حکومت ٹرمینل آپریٹر کو یومیہ 2 کروڑ 74لاکھ روپے (2لاکھ 72ہزار ڈالر) جرمانہ ادا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کا مسودہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے تاہم یہ معاہدہ ہونے کے بعد بھی پی ایس او، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردرن گیس کمپنی اور اوگرا کے درمیان ادارہ جاتی معاہدوں میں مزید 7 سے 10روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کے بعد پاکستان میں ایل این جی کی ادائیگیوں کا طریقہ کار بھی تیار کرنا ہوگا، اس طرح 10روز کی تاخیر کی صورت میں حکومت کو27کروڑ 74لاکھ روپے تک کا نقصان ہوسکتا ہے، نجی ٹرمینل آپریٹر نے پورٹ قاسم پر ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل مکمل ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ایل این جی کی درآمد کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا.اس لیے حکومت ٹرمینل آپریٹر کو جرمانہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔
(جاری ہے)
ملک میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے بھی ایل این جی کی درآمد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور بین الاقوامی ڈیلرز پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ گردشی قرضے قرار دیے جارہے ہیں، دوسری جانب گردشی قرضوں کی وجہ سے پاکستان میں کام کرنے والے آئی پی پیز بھی ایل این جی کی ادائیگی کے لیے بیک ٹو بیک ایل سی پر ایگریمنٹ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
اینگرو ایل این جی ٹرمینل( پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او شیخ عمران الحق کا کہنا ہے کہ 135 ملین ڈالر کی خطیر لاگت سے قائم ہونے والا ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم مکمل طور پر تیار ہے تاہم مائع قدرتی گیس کی درآمد کے لیے حکومتی معاہدے کا انتظار ہے، جیسے ہی حکومت مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا معاہدہ کرلے گی ویسے ہی ٹرمینل آپریشنل ہوجائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرمائع گیس کی سپلائی31 مارچ تک شروع نہیں کی گئی تو معاہدے کی رو سے حکومت صلاحیت چارجز دینے کی مجاز ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.