کوئٹہ: ایف سی اہلکاروں اور شر پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 12 مارچ 2015 12:49

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : کوئٹہ میں ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس پر ایف سی اہلکاروں اور شر پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن دریجن نالہ اور رستم دربار کے علاقوں میں کیا گیا، فائرنگ تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گیس پائپ لائنز اور بجلی کے ٹاورز اڑانے سمیت فورسز پر حملوں میں ملوث تھے .