عروج کے ساتھ زوال بھی آتا ہے فنکاروں کو ذاتی کاروبار پر بھی توجہ دینی چاہیے ‘ افتخار ٹھاکر کا مشورہ

جمعرات 12 مارچ 2015 12:15

عروج کے ساتھ زوال بھی آتا ہے فنکاروں کو ذاتی کاروبار پر بھی توجہ دینی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) مایہ ناز کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ تمام فنکاروں کو ذاتی کاروبار پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ فنکار کو صدا عروج نہیں ملتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنکار پر عروج کے ساتھ زوال بھی آتا ہے ،شوبز کی کمائی شوبز میں ہی خرچ ہوجاتی ہے کیونکہ فنکاروں کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں اور اس کے مقابلے میں آمدن محدود ہوتی ہے ۔

خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز پر ہی گزار نہیں کرتا ،میں نے اپنا ذاتی کاروبار بھی بنارکھا ہے جس سے اچھی آمدن ہوتی ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ تھیٹر جیسا بھی ہورہا ہے روٹین کے ساتھ جاری ہے اس میں بہتری کی گنجائش پیدا کی سکتی ہے مگر نفسا نفسی کا دور ہے کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کے اس پر توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :