نئے ٹیلنٹ کے باعث ماڈلنگ کی فیلڈ میں بڑی جدت آچکی ہے ‘ نادیہ حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 12:13

نئے ٹیلنٹ کے باعث ماڈلنگ کی فیلڈ میں بڑی جدت آچکی ہے ‘ نادیہ حسین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء )معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا ملک کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے ،پرانے وقتوں میں کوئی بڑا واقعہ ہوجاتا تھا تو عوام تک خبر دیر سے پہنچی تھی مگر دور حاضر میں لمحہ لمحہ کی خبریں تیز ترین ٹی وی نشریات کی بدولت عوام کو ملتی رہتی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کی ترقی کرنے کے کے باعث شوبز میں پڑھے لکھے اچھے خاندان کے نئے فنکاروں کی آمد میں اضافہ ہو اہے ، نئے ٹیلنٹ کے باعث ماڈلنگ کی فیلڈ میں بڑی جدت آچکی ہے جو شوبز کی بقاء اور ترقی کیلئے ضروری ہے ۔