پشاور، سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،1 دہشتگرد ہلاک، 7 افراد زخمی
جمعرات 12 مارچ 2015 11:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) پشاور میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں قریب کھڑی ویگن میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ پشاور میں گورا قبرستان چیک پوسٹ کے قریب پیدل آنے والے دہشت گرد نے سیکورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی ۔
فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ۔(جاری ہے)
فائرنگ کے تبادلے میں چیک پوسٹ پر کھڑی مسافر ویگن میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک زخمی دم توڑ گیا ۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے ،زخمیوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ادھر متنی کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر علی کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے ۔ شدت پسند کمانڈر دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.