سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالا جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ اوپن کرنے کیلئے دائر درخوستوں پر کارروائی

بدھ 11 مارچ 2015 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالا جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ اوپن کرنے کے لئے دائر درخوستوں پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے تمام جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹس اور ان کے قیام کے لیے جاری کیے گئے نوٹفکیشنز کی تفصیلات طلب کرلی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار وں کے وکلاء اآفتاب باجوہ یڈووکیٹ اور اظہر صدیق یڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کرنیوالا جوڈیشل ٹربیونل کی تشکیل ہی غیر آئینی تھی پنجاب حکومت کے اس اقدام کو کلعدم قراردیاجائے لیکن اس کے باوجود کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کاحکم دیاجائے پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایاکے بحث کے لیے مہلت دی جائے عدالت نے جمعہ کے روز تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کوحتمی بحث کرنے کی ہدایت کردی