نیشنل کراٹے چیمپیئن شپ 12مارچ کو شروع ہوگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور افتتاح کرینگے

بدھ 11 مارچ 2015 23:36

نیشنل کراٹے چیمپیئن شپ 12مارچ کو شروع ہوگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) مردوں کی 23ویں اور خواتین کی 9 ویں نیشنل کراٹے چیمپیئن شپ 12مارچ سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہورہی ہے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور ہوں گے، تقریب سہ پہر 4بجے ہوگی جس کا افتتاح ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کریں گے، چیمپیئن شپ میں واپڈا، آرمی، پولیس، ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپیئن شپ 14مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :