ٓسندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ہونے والاسینئر ڈائر یکٹر ز کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا

بدھ 11 مارچ 2015 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ثاقب سومرو کی جانب سے طلب کردہ سینئر ڈائر یکٹر ز اور ڈی ڈی اوز کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ۔اجلاس 2بجے طلب کیا گیا تھا جوکہ پہلے مرحے میں ڈیرھ گھنٹہ تاخیر سے میٹروپولیٹن کمشنر مسعود عالم ،فنانشیل ایڈوائزر آفاق سعید ،سینئر ڈائر یکٹر HRMشعیب وقار کی موجودگی میں اجلاس چکایا جس میں سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ،لیبر ڈویژن کے انچارج مسرور احمد ،ارشد ملک کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) عبد المتین بیگ نے ملازمین کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ۔

اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی ثاقب سومرو اجلاس میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سجن یونین (سی بی اے) کے صدر سید ذوالفقار شاہ کو اپنے تحفظات پیش کرنے کی دعوت دی سید ذوالفقار شاہ نے بتایا کہ سندھ بینک کی برانچیں بہت کم ہیں اور زیادہ تر برانچیں ایک کمرے پر مشتمل ہیں جہاں سہولتوں کا فقدان ہے ۔

لیاری ،وارنگی ،بلدیہ ٹاؤنز کی حدود میں کوئی برانچ موجود نہیں ہے ۔ملازمین کی اکثریت نے فلیکسی لون لیا ہوا ہے جسکی اقساط جمع نہ ہونے پر ملازمین کے خلاف HBLقانونی کاروائی کر سکتا ہے لہٰذا ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے جبکہ مسرور احمد ،ارشد ملک نے بتایا کہ پہلے سندھ حکومت کے محکموں کے ملازمین اکاؤنٹ کھلوائیں گے ۔عبد المتین بیگ نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے اس پر ایڈمنسٹریٹر صاحب نے سندھ بینک کے احکام کو ہدایت دی کہ وہ فنانشیل ایڈوائزر اور میٹروپولیٹن کمشنر کی موجودگی میں یونین رہنماؤں سے مذاکرات کرکے انہیں تحفظات دور کریں۔