جمشید زون بلدیہ شرقی کے ڈرائیوریوں کی گرفتاری کے خلاف جمشید زون میں کچرہ گاڑیاں کھڑی کردی گئیں،دوسرے روز بھی کام بند رہا
بدھ 11 مارچ 2015 23:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) جمشید زون بلدیہ شرقی کے پانچ ڈرائیورں کی انتظامیہ کے اعلان کردہ GTSمیں کچرہ ڈالنے کے دوران ڈپٹی کمشنر کورنگی کے حکم پر تھانہ انڈسٹریل ایریا کورنگی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدبطور احتجاج آج جمشید زون میں صفائی ستھرائی اور کچرہ ٹھکانے لگانے کا کام دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا۔ ڈرائیور محمد اسمعیل،عارف ندیم ،محمد منیر،سیف الرحمن اور پرویز لرزر کو صبح ساڑھے 10بجے سے رات 2بجے تک تھانہ انڈیسٹریل ایریا کورنگی کے لاک اپ میں رکھا گیا۔
جہاں یونین رہنماؤں ملک نواز، گل اسلام ،غلام مصطفی ،محمد علی ،تقی بھائی، موٹروہیکل انسپکٹر شاہد سلطان اور دیگر کی کوششوں سے رات گئے ڈرائیوروں کو رہائی ملی۔ جس پر آج صبح جمشید زون میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔(جاری ہے)
گذشتہ روز ایس ای فضل محمود گل،ڈائریکٹر اقبال کامریڈ ڈپٹی ڈائر یکٹر ہیلتھ زاہد حسین جعفری نے یونین رہنماؤں ملک نواز ،جلام مصطفی سے مذاکرات کیے اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی جانب سے معطل کردہ پانچوں ملازمین کی بحالی اور GTSکے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کا اجازت نامہ نہ ملنے تک کام بند رکھنے کا اعلان یونین رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ۔
اس پر SEفضل محمود گل نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کردی لیکن یونین رہنماؤں کی تحریری طور پر بحالی لیٹر اور GTSکا اجازت نامہ نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا آج جمشید زون کے محمود آباد ورکشاپ میں احتجاجی جلسہ میونسپل ورکرز ٹریڈیونیز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جلسے سے مرکزی قائدین سید ذوالفقار شاہ ،ملک نواز ،اقبال شاہ اور گل اسلام نے کہا کہ معطل ملازمین کی بمعہ مراعات بحالی ،GTSکی ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے نامزد کردہ جگہ کی NOCکے اجراء کے بغیر صفائی ستھرائی کا کام نہیں کیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ شرقی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.