سا بق صو بائی وزیر ڈاکٹر ذالفقار مرزا کے حامی بدین کی تاجر برادری کے خلاف بھی بدین پولیس نے آپریشن شروع کر دیا

بدھ 11 مارچ 2015 23:18

بدین(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سا بق صو بائی وزیر ڈاکٹر ذالفقار مرزا کے حامی بدین کی تاجر برادری کے خلاف بھی بدین پولیس نے آپریشن شروع کر دیا گذشتہ رات بارہ بجے ڈاکٹر ذالفقار مرزا کے قریبی ساتھی اور آرگنا ئزیشن آف سمال ٹریڈرس بدین کے صدر خانصا حب الله بچایو میمن تاجر برداری کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے تو ان کے گھر کے قریب پہلے سے ہی مو جود سادہ کپڑو ں میں ملبوث بدین پولیس کے مسلح اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرکے بدین تھانے لے گئے اور ان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرنے کی کو شش کی خانصاحب الله بچایو میمن کی گرفتای کی اطلاع پر بدین شہر کی تاجر برادری اور پیپلز پا رٹی کے سینکڑو کا ر کن بدین تھانے پہنچ گئے اور تھانے کا گھیراؤ کر کے تھانے کے سامنے دہر نا دیکر بائے پاس روڈ بند کردیا اور تاجر برادری کی جانب سے بدھ کے روز بدین پولیس کے خلاف شہر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ایسی صورت حال کو دیکھ کر بدین پولیس نے خانصاحب الله بچایو میمن کو تھانے سے کسی نا معلوم جگہ پر منتقل کرنے کے لیئے جیسے ہی ان کو پولیس موبائل میں بٹھایا گیا تو تاجر اور کا رکنو ن کی بڑی تعداد پولیس مو بائل کے سامنے لیٹ گئے اور پو لیس مو بائل کو تھانسے با ہر جانے نہیں اور بدین پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے اتنے میں ڈی ایس پی بدین اور پیپلز پا رٹی تعلقہ بدین کے صدر تھانے پہنچے تو لو گ اور مشتعل ہو گئے اور ایم این اے کمال خان چانگ اور ڈاکٹر عزیز میمن کے خلاف نعرے لگا نے شروع کر دیئے اور کچھ مشتعل لو گو ں نے ڈاکٹر عزیز میمن کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاراس کو تھانے کے اندر لیکر چلے گئے اور ڈی ایس پی نے بدین کے تاجروں کو مذاکرات کے لیئے تھانے میں بلاکر کہا کے خانصا حب کی گرفتا ری غلط فہمی کی بنیاد پر ہو ئی ہے جس کے لیئے ہم معذرت کرتے ہیں اور تاجر رہنما کو الله بچایو میمن کو رہا کر دیا گیا جس کو لوس کی صورت میں اس کے گھر لا یا گیا تھانے میں مو جو د پیپلزپارٹی کے صدر ڈاکٹر عزیز میمن نے صحافیوں کے سامنے اس بات کی بھی تصدیق کی کے ڈاکٹر زالفقار مرزا کے حا میوں کی لسٹ سی ایم ھاؤس سے آئی ہے دوسری طرف گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے لندن سے فون پر خانصاحب الله بچایو میمن کی رہائش گاہ تاجروں اور پا رٹی کا رکنو ں سے باتیں کر تے ہو ئے کہا کہ میں اور میرے ساتھی ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہین انہو نے کہا کے میں دس دن کے اندر وطن آرہا ہو ں اور میں پا رٹی کے کا نکو ں اور شہریو ں کے ساتھ ہو ں انہو نے کہا کے جب سے پیپلز پا رٹی کا وجود پڑا ہے تب سے لیکر بدین پیپلز پا رٹی کا قلعہ رہا ہے اور بدی کے شہریو ں نے ہمیشہ پیپلز پا رٹی کو ووٹ دیئے ہیں اور آج بدین کے شہریو ں کو اس کا صلہ یہ دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :