تاجر اتحاد بدین کے صدر اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے قریبی ساتھی خان صاحب اللہ بچایو میمن گرفتاری کے خلاف احتجاج

بدھ 11 مارچ 2015 23:14

بدین (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) تاجر اتحاد بدین کے صدر اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے قریبی ساتھی خان صاحب اللہ بچایو میمن کی منگل او بدھ کی شب گرفتاری تاجر تنظیموں شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بدین ماڈل تھانے کا رات گئے گھیراؤ کرکے سخت احتجاج کیا جس کے بعد بدین پولیس تین گھنٹے بعد گرفتار تاجر رہنما کو رہا کرنے پر مجبور ہوگئی۔

، رات دیر گئے رہا کئے جانے والے تاجر رہنما کو بڑے جلوس کی صورت میں بدین تھانے سے لایا گیا اس موقع پر شہریوں اور پیپلز پارٹی کارکنوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی حمایت میں اور گرفتاری کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

تاجر رہنماخان صاحب اللہ بچایو میمن گزشتہ رات برادری کے ایک اجلاس کے بعد جب اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے تو گلی میں چھپے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں نے زبردستی ایک پراؤیٹ کار میں ڈال کر بدین تھانے لے گئے تاجر رہنما کی گرفتاری کی اطلاع شہربھر میں آگ کی طرح چل گئی جس کے بعد تاجر تنظیموں کے نمائیندے شہری اور پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں تھانے پر پنہچ گئے پولیس نے تھانے کا گیٹ بند کرکے پولیس کی بڑی نفری چھ موبائیل گاڑیوں سمیت ایک بکتر بند گاڑی طلب کرکے گرفتار تاجر رہنما کو تھانے سے کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی پر وہاں پر موجود شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکن پولیس موبائیلوں کے سامنے آگئے اورلیٹ کر راستہ بلاک کردیا جس پر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما کو دوبارہ تھانے میں بند کردیا اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کے صدر ڈاکٹر عزیز میمن جو ڈاکٹر ذوالفقار مخالفت میں سرگرم ہیں وہان پہنچے تو حالات اور کشیدہ ہوگئی اور ان میں اور شہریوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی علاوہ ازین بدھ کے روز تاجر تنظیموں شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا مشتہ کہ اجلاس ہوا جس میں خان صاحب کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدین پولیس کے خلاف عدالت سے رجوع کے علاوہ ائندہ کسی بھی غلط گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج اور مذاحمت کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :