قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا سٹیلائیٹ ٹاوٴن میں چھاپہ ،

کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار ، خود کش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بدھ 11 مارچ 2015 23:09

کوئٹہ ( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کا سیٹلائٹ ٹاوٴن میں چھاپہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار خود کش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے نواحی علاقے اور گنجان علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا گھر سے جہاں پر کالعدم تنظیم کا کمانڈر رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کرلیا گیا کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو فوری طورپر خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اس سے تحقیقات کی جا رہی ہے کالعدم تنظیم کا کمانڈر کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا پروگرام بنا رہے تھے تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :