ایرانی سیکورٹی فورس نے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

بدھ 11 مارچ 2015 23:09

کوئٹہ ( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) ایرانی سیکورٹی فورس نے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو 31پاکستانی جن کا تعلق دیگر صوبوں سے ہیں ملازمت حاصل کرنے کیلئے یورپ جانا چاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ غیر قانونی طورپر پاک ایران بارڈر تفتان کے راستے ایران میں داخل ہونے کوشش کر رہے تھے کہ ایرنی سیکورٹی فورس نے انکو گرفتار کرلیا۔ بعد میں 31پاکستانیوں ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :