لاڑکانہ ، گاؤں صدیق آباد کے رہائشی نوجوان حبیب اللہ شیخ کا بیوی اور بچی سمیت پریس کلب کے سامنے ملازمت نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 مارچ 2015 23:00

لاڑکانہ(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں صدیق آباد کے رہائشی نوجوان حبیب اللہ شیخ نے اپنے بیوی اور معصوم بچی سمیت پریس کلب کے سامنے ملازمت نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر نوجوان نے بتایا کہ میں نے ملازمت کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری، ایم این اے فریال تالپور، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور سندھ ہائی کورٹ کو درخواستیں لکھیں ہیں اس کے علاوہ شرمیلا فاروقی، محمد ایاز سومرو، نثاراحمد کھڑو، سہیل انور سیال اور ڈی سی لاڑکانہ سے روبرو ملاقاتیں کی ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ لیکن انہیں کچھ احساس نہیں ہے ، نوجوان نے مطالبہ کیا کہ میرے احتجاج کا نوٹس لے کر میری تکلیف دور کرکے چپڑاسی یا مالھی کی نوکری دی جائے ۔