حیدرآباد،مرکز 90 پر چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا

بدھ 11 مارچ 2015 22:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز 90 پر چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدرآباد میں بھی بھر پور یوم احتجاج منایا گیا۔اس سلسلے میں حیدرآباد سٹی ،لطیف آباد ،قاسم آباد ،حیدرچوک ،قلعہ چوک ،مارکیٹ چوک، ہیرآباد ،کچہ قلعہ ،کھوکھر محلہ ،کوہ نور چوک ،بھائی خان چاڑی ، دوقبر، گل شاہ بخاری ،لیاقت کالونی ، پھلیلی ،پریٹ آباد، نورانی بستی ،تلک چاڑی فقیر کا پڑ ، گجراتی پاڑہ، حالی روڑ ،لطیف آباد نمبرز2,5,6,7,8,9,10,11 اور 12 سمیت شہر بھر میں دن بھر سوگ کا عالم رہا ۔

ایم کیو ایم کے یوم احتجاج پر حیدرآباد کی تمام تاجر انجمنوں کے رہنماؤں اور ٹرانسپورٹرز حضرات نے ایم کیو ایم کے احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے اپنے اپنے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے یوم احتجاج پر شہر کے تمام کاروباری مراکز پر سناٹا چھایا رہا اور شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ مرکز 90 پر چھاپہ مارنے کی اطلا ع ملتے ہی ایم کیو ایم حیدرآباد زون پر ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوگئے ان میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو سندھ رینجرز اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے ایم کیو ایم کے مرکز 90 اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ اسلم کے گھر پر چھاپہ اور رینجرز کی اس کارروائی کو کیمرے کی آنکھ سے بند کرنے والے صحافیوں کے زخمی ہونے اور ایم کیو ایم سید وقاص علی شاہ کو ہلاک کرنے پر حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

ایم کیو ایم حیدرآباد زونل آفس پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلفونک خطاب کیا اور کارکنان و حق پرست عوام کو صبر و برداشت کی ہدایات دی