کوئٹہ،خضدار میں 23مارچ کی تقریب کامیاب بنانے کیلئے شہرکے مین چوراہوں پر وال چاکنگ ، بینرز آویزاں کئے گئے

بدھ 11 مارچ 2015 21:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خضدار میں 23مارچ کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شہرکی مین چوراہوں ، قومی شاہراہ سمیت دیگر مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وال چاکنگ ۔ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی شاہراہ پر بڑ ے سائن بورڈز پر 23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں وال چاکنگ کیا گیا ہے جس میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 23مارچ کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے یوم پاکستان تقریب کو کامیاب بنائیں۔علاوہ ازیں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی 23مارچ کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی مہم چلایا جارہاہے