زبیر فارو ق خان کا کر اچی میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹ کلر ،بھتہ مافیا اور دیگر سنگین جرا ئم میں مطلوب افرداور اُن کے سر پر ستوں کی گر فتاری پر اطمینان کا اظہار

بدھ 11 مارچ 2015 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کر اچی میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹ کلر ،بھتہ مافیا اور دیگر سنگین جرا ئم میں مطلوب افرداور اُن کے سر پر ستوں کی گر فتاری پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادروں کو جرات مندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انھوں نے کہارینجرز کا عزیز آباد میں جرائم پیشہ افر دکے خلاف آپر یشن مستحسن اقدام ہے، الطاف حُسین جھوٹے الزامات اور بے بنیاد پروپگینڈے کے ذریعے حقائق مسخ نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنڈالہ ،پنڈ بیگو ال ،بھارہ کہو کے دو رے کے مو قع پر شباب ملی کے اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی کا ایک طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ نیٹو کنٹینر کی گمشدگی کی شفاف تحقیقات کرو ائی جا ئے اور اس میں ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غو ری کو شامل تفتیش کیا جا ئے تاکہ یہ بات واضح ہو سکے کے کرا چی میں اسلحہ کہاں سے آیا اور کو ن لایا تھا ۔

(جاری ہے)

زبیر فارو ق خان نے کہا کراچی میں مفاہمت کی سیاست نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا تھا کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا اس شہر کے امن کو متحدہ نے تباہ وبرباد کیا‘مہاجر پانچویں قومیت کا نعرہ لگاکر36 ہزار بے گناہ نوجوانوں کو اپنی مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھا کرآج الطاف حسین لندن میں عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں‘چوری ‘ڈکیتی اورقتل وغارت گری ‘بھتہ خوری‘ٹارگٹ کلنگ اور جس قدر بھیانک جرائم ہوسکتے ہیں‘ متحدہ ان تمام جرائم میں ملوث ہے۔

زبیر فارو ق خان نے کہا دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے کراچی کے عوام عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہیں جبکہ متحدہ اور دہشت گردی لازم و ملزوم ہیں دنیا جا نتی ہے لاشوں کے سوداگر کون ہیں‘ عظیم احمد طارق سے لے کر عمران فاروق تک تمام لوگ متحدہ کی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

متعلقہ عنوان :