پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانا حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری اور صوابدید ہے،رانا ثناء اللہ

بدھ 11 مارچ 2015 19:44

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانا حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سابق صوبائی وزیر بلدیات وقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانا حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری اور صوابدید ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق جو حکم کرے گا پنجاب حکومت اس پر عمل کرے گی، کراچی میں واقعہ متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر 90 پر رینجرز آپریشن کے حوالے سے رانا ثناء اللہ ایک سوال کا جواب گول کر گئے ۔