پیپلز پارٹی نے سینٹ میں اہم عہدوں کا فیصلہ کرلیا ، اعتزاز احسن قائد حزب اختلاف برقرار رہیں گے

بدھ 11 مارچ 2015 19:28

پیپلز پارٹی نے سینٹ میں اہم عہدوں کا فیصلہ کرلیا ، اعتزاز احسن قائد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پیپلز پارٹی نے سینٹ میں اہم عہدوں کا فیصلہ کرلیا ۔ چوہدری اعتزاز احسن سینٹ میں قائد حزب اختلاف برقرار رہیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں نو منتخب سینیٹروں نے شرکت کی اجلاس میں کئی فیصلے کئے گئے پیپلز پارٹی نے سینٹ میں چوہدری اعتزاز احسن کو قائد حزب اختلاف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا رضا ربانی کے چیئرمین سینٹ نامزدگی کے بعد سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :