اسلامی جمعیت طلباء نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرکے غلبہ اسلام کی راہ ہموار کررہی ہے ،حافظ عمیر ناظم

بدھ 11 مارچ 2015 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) اسلامی جمعیت طلباء نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرکے غلبہ اسلام کی راہ ہموار کررہی ہے ۔ جمعیت کی دعوت کسی فرقے ، افراد یا شخصیت کی طرف نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عمیر ناظم اسلامی جمعیت طباء اسلام آباد نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کفر کی پیروی میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

آج عالم کفر نے امت کے نوجوانوں کو فحاشی و عریانی میں مبتلا کرکے اپنی برتری قائم کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کا مشن نوجوانوں کو صالح اور باکردار بنانا ہے دنیا و آخرت میں کامیابی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے طلباء کو تمام تعصبات اور شخصیت پرستی سے بالاتر ہوکر قرآن و سنت کی روشنی میں امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

متعلقہ عنوان :