لاہور: نوکری سے نکالے جانے پر گارڈ کی فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

بدھ 11 مارچ 2015 19:05

لاہور: نوکری سے نکالے جانے پر گارڈ کی فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں نوکری سے نکالے جانے والے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے تین شو روم مالکان کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول ملک شفقت کی بیٹی کی کل شادی تھی۔فیصل ٹاؤن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے دل دہلا دئیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق غلام عباس شوروم کے مالکان کا سابق ملازم تھا جسے کچھ عرصہ قبل ہی نوکری سے برطرف کیا گیا تھا ۔

برطرفی کے بعد غلام عباس نے قریبی کال سنٹر میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت شروع کر دی تو سابقہ مالکان نے کال سنٹر کے مالکان سے اسکی شکایت کی جس پر طیش میں آ کر غلام عباس نے شوروم کے مالکان عدیل ، وحید اور ملک شفقت پر گولیاں برسا دیں۔ تینوں موقع پر ہی چل بسے ۔ مقتول ملک شفقت کی بیٹی کی کل شادی تھی۔

متعلقہ عنوان :