ویمن کرکٹ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں ( آج)مدمقابل ہوں گی

بدھ 11 مارچ 2015 18:56

ویمن کرکٹ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں ( آج)مدمقابل ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ( آج ) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

16رکنی قومی ویمن ٹیم میں کپتان ثناء میر، بسمعہ معروف ،سیدہ نین فاطمہ عابدی ،ربیعہ شاہ ،ندا رشید ،جویریہ ودود ،عثماویہ اقبال ،میرینہ اقبال ،سمایہ صدیق ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ یوسف ،ناہیدہ خان ،ارم جاوید ،انعم امین ،کائنات امتیاز اور سدرہ امین،ٹیم مینجمنٹ میں مینجر عائشہ اشعر ،کوچ محتشم الرشید ،فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل ،ٹرینر ابرابر احمد اور اینالسٹ عثمان ہاشمی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 15مارچ اور تیسرا ون ڈے 17مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19مارچ ،دوسرا 20مارچ اور تیسر ا 22مارچ کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :