یونس خان نے اپنی زندگی کی بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا
بدھ 11 مارچ 2015 18:56
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) اسٹار پاکستانی بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی غلطی کر چکا ہوں لیکن دوبارہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میں نے متعدد بار پاکستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑی ہے حالانکہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو آپ کو طویل عرصہ کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کھیلوں۔
بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے یونس نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت غلطیاں کیں، پاکستان کی کپتانی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کپتان ہوں اور سینیئر بیٹسمین کی حیثیت سےاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں اور ٹیم کو اوپر کی طرف لے جائیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر بلے باز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جب میں کرکٹ چھوڑوں تو یہ ٹیم اچھی پوزیشن میں ہو نہ کہ مشکلات سے دوچار ہو، مجھے جب بھی موقع ملا میں ملک کے لیے کھڑا رہوں گا۔
لیکن ساتھ ساتھ یونس نے کہا کہ وہ قیادت کے بجائے اپنی کارکردگی کے سہارے کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یونس نے اس تاثر کو رد کیا کہ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں ان کو بطور اوپنر کھلانا کریئر کو داؤ پر لگانے کے مترادف تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف میچ میں یونس خان سے اوپنگ کرائی تھی اور اس فیصلے پر ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں مثبت سوچ رکھنے والا انسان ہوں اسی لیے مجھے کامیابیاں ملی ہیں، میرا ہر قدم ملک اور ٹیم کے مفاد میں ہوتا ہے اور میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔، میں ہر اس پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار رہتا ہوں جس کی ٹیم کو ضرورت ہے۔ تجربہ کار بلے باز نے کہا کہ وہ لمحہ خاصا مشکل تھا، دو میچوں کی مایوس کن کارکردگی پر میں ٹیم سے باہر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسا بیٹسمین جو ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہو اگر وہ باہر بیٹھے تو یقیناً فرسٹریشن ہوتی ہے لیکن یہی زندگی ہے، آپ اپنے اچھے اور برے دنوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ یونس خان نے آئرلینڈ کے خلاف میچ کے لیے خاصے پرامید دکھایئ دیے تاہم انہوں نے بلے بازوں پر زور دیا کہ وہ بھی دیگر ٹیموں کے بیٹسمینچوں کی طرح کارکردگی دکھائیں۔ ’جنوبی افریقہ کے خلاف اگرچہ میں نے بڑی اننگز نہیں کھیلی لیکن مجھ میں خود اعتمادی آئی ہے۔ ٹیم بھی بہت اچھا کھیل رہی ہے تاہم ہمارے بیٹسمینوں کو بڑا سکور کرنا ہو گا‘۔ اس موقع پر یونس نے آئرلینڈ کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کی ٹیم غیرمتوقع نتائج کے لیے مشہور ہے، یہ میچ آسان نہیں اور ہمیں اس میچ میں غیرمعمولی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یونس خان اس میچ میں جیت کو پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر کے نام کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر 2007 میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست اور ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ جیتے اور میری کارکردگی بھی نمایاں رہے تاکہ میں اس جیت اور اپنی کارکردگی کو باب وولمر کے نام کرسکوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.