اسلام آباد کے سیکٹرزمیں نیلام شدہ پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اراضی کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی سی ڈی کو ہدایت،
چیرمین پی ٹی اے کو 3جی اور 4جی لائسنسوں سے پاکستان کو فائدے اور مستقبل کے منصوبے پیش کرنے کی بھی ہدایت
بدھ 11 مارچ 2015 18:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکٹریٹ نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں نیلام کئے جانے والے پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اربوں روپے کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،چیرمین پی ٹی اے کو 3جی اور 4جی لائسنسوں سے پاکستان کو ہونے والے فائدے اور مستقبل کے منصوبے پیش کرنے کی ہدایت کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیرمین رانا محمد حیات خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقدہوااجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)اوگراسی ڈی اے اور نیپرا حکام نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی اے کے چیرمین سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ پی ٹی اے کی جانب سے موثر اقدامات سے بیرون ممالک غیرقانونی کالوں میں بے حد کمی واقع ہوئی ہے پی ٹی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر ملک بھر میں گذشتہ 7سالوں کے دوران 257چھاپوں کے دوران 244افراد کو گرفتار کرکے 999غیرقانونی گیٹ ویز کو ضبط کر لیاانہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں دیگر ممالک سے بے حد پیچھے رہ چکا ہے اصولی طور پر 2006میں تھری جی اور 4جی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہونی چاہیے تھی مگر ہم نے گذشتہ سال اس کی نیلامی کرائی اور نیلامی کے بعد پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد صارفین اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں 5جی ٹیکنالوجی سے بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں مذیداقدامات کی ضرورت ہے اور ا س میں کمیٹی کے اراکین کا تعاون درکار ہے اس پر چیرمین نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں3جی اور 4 جی ٹیکنالوجی سے حکومت کو پہنچنے والے فائدے اور نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں نیپرا کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے 6روپے سے زیادہ کا ریلیف دیا گیاکمیٹی نے نیپرا حکام کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کے معاملات ا ٓئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں کمیٹی نے چیرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایت کی کہاگلے اجلاس میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی مکمل تفصیل اور سی ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاون سمیت مختلف اداروں کو کی جانے والی اربوں روپے کی تفصیلات پیش کریں۔
۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.