کراچی، رضا ربانی کا متفقہ چناؤ ملک میں جمہوریت کی پختگی کا ثبوت ہے، سید امجد علی شاہ

بدھ 11 مارچ 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئر مین سینٹ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے رضا ربانی کا متفقہ چناؤ پاکستان میں جمہوریت کی پختگی کا ثبوت اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی میثاق جمہوریت کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے عہدیداروں اور کارکنان نے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کے چیئر مین سینٹ کا بلا مقابلہ انتخاب کو پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو ذرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :