سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنا جمہوریت ،نظریات اور میرٹ کے اصولوں کی عظیم کامیابی ہے،حبیب الدین جنیدی

بدھ 11 مارچ 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سینیٹر میاں رضا ربانی کو سینیٹ آف پاکستان کا اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ نامزد کئے جانے پر سینئر مزدور رہنما آل پاکستان ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین حبیب الدین جنیدی نے پاکستان کے محنت کشوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماعی فیصلہ جمہوریت ،نظریات اور میرٹ کے اصولوں کی عظیم کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے ملک میں آمریت کے خاتمہ ،جمہوریت کی بحالی اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے گراں قدر خدمات اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی انقلابی قیادت میں عظیم قربانیاں دی ہیں جوکہ پاکستان کی تاریخ کا حصّہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سینیٹ چیئرمین باضابطہ طور پر منتخب ہونے کے بعد میاں رضا ربانی مزید توانائیوں کے ساتھ ملک کے استحکام اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے نئے اور شاندار ریکارڈز قائم کریں گے ۔

دریں اثناء حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے مرکزی سکریٹری جنرل ملک ظفر اقبال ،صدر حاجی محمد یعقوب،چیئر مین محمد خان اعوان، جوائنٹ پریذڈنٹ شفقت غفور خان خلیل، سینئر نائب صدر (اوّل)سیّدہ نادرہ پروین،سینئر ڈپٹی سکریٹری جنرل ناصرالدین محمود،سینئر وائس پریذڈنٹ خان محمد خان مغل، سینئر وائس چیئر مین عبدالرزاق خان یوسفزئی ، وائس چیئرمین قطب علی شاہ ،کراچی ریجن کے ریجنل کنوینیرز ذوالفقار احمد تنولی،جمال نیار اور شاہد سلطان نے ایک علیحدہ مشترکہ مبارکباد کے پیغام میں سینیٹر میاں رضا ربانی کو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعوان بالا کے چیئرمین کے عہدہ کے لئے متفقہ طور پر نامزد کئے جانے پر اُن کو مباکبادپیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :