سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے طلبا کو دہشتگردی سے محفوظ رہنے کی تربیت فراہم کی گئی

بدھ 11 مارچ 2015 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سندھ رینجرز نے کراچی یونیورسٹی کے طلبا کو دہشتگردی کے واقعات میں محفوظ رہنے کی تربیت فراہم کی،یہ مناظر کسی پولیس مقابلے کے نہیں بلکہ یہاں طلبا کو تربیت دی جارہی ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کی،جو جاری ہے کراچی ٹول پلازہ کے قریب قائم رینجرز شوٹنگ کلب میں،جامعہ کراچی کے طلبا کو دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر تربیت دی گئی،کراچی یونیورسٹی کی لیکچرار ڈاکٹر انیلہ عمیر کہتی ہیں کہ ایسے پرفتن دور میں طلبا اور طالبات کو یہ تربیت دینا بہت ضروری ہے،طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں ملک و قوم کی خدمت کیلئے بھی پرعزم ہیں،سیکٹر کمانڈر خالد کا کہنا ہے کہ تربیتی مہم کے دوسرے مرحلے میں ایک سو پچاس سے زائد طالبات کو اگاہی دی گئی،رینجرز حکام کے مطابق کراچی میں ٹارگٹڈ اپریشن کے دوران کامیابیاں بھی حاصل ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :