ھنگو،شاہ فیصل خان ترقیاتی کاموں کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،فاروق احمد بنگش

بدھ 11 مارچ 2015 17:27

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)شاہ فیصل خان ترقیاتی کاموں کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،گل باغ کلے میں کڑوروں روپے کے سماجی ترقی کے منصوبے لائق آفرین ہیں،روڈ پر ایک کڑور روپے سے کام جاری ہے،رابطہ سڑک کی منظوری،گلیوں اور نالیوں کے منصوبوں اور بجلی کے ٹاوروں کی فراہمی پر شاہ فیصل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار فلاحی تنظیم گل باغ کلے کے صدر فاروق احمد بنگش،جنرل سکریٹری عطاء اللہ شاہ اور دیگر ممبران نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ھنگو سے رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان حقیقی معنوں میں حقِ نمائندگی ادا کر رہے ہیں موصوف تمام توانائیاں انتخابی کمپین کے دوران علاقہ عوام سے کیے جانے والے وعدوں کو وفا کرنے میں صرف کر رہے ہیں بالخصوص گل باغ تا ھنگو روڈ کے لیے ایک کڑور سے منصوبے پر کام کا زور و شور سے جاری ہونا،گل باغ میں متعدد گلیوں اور نالیوں کے منصوبوں پر کا م کا احیاء اور سات عدد بجلی کے ٹاوروں کی فراہمی جیسے مفاد عامہ کے کاموں پر اہلیان علاقہ شاہ فیصل خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فاروق احمد بنگش اور عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ عوامی نمائیندوں کی جڑیں عوام میں اسی صورت میں مضبوط ہو سکتیں ہیں کہ وہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں سنجیدگی دیکھائیں اور دھوپ چھاؤں میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑیں رہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل علاقہ کی ترقی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہیں ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں مفاد عامہ کے کاموں میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔