کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کا قصور کا اچانک دورہ ،سیکورٹی سمیت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیا

بدھ 11 مارچ 2015 17:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن لاہور عبداللہ خان سنبل کا گزشتہ روز قصور کا اچانک دورہ ،سیکورٹی سمیت شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیااور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش، ای ڈی او فنانس مصدق حسین وٹو اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔

کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے ڈی پی ایس سکول و بلھے شاہ ڈگری کالج میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل نے تفصیلاً بریفنگ دی۔کمشنر لاہور ڈویژن نے زیر تعمیر سپورٹس اسٹیڈیم کا معائنہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمشنر عبداللہ خان سنبل نے دربارحضرت بابا بلھے شاہ پر حاضری دی اور ماڈل بازار قصور ، ریلوے اسٹیشن ، کے ٹی ڈبلیو ایم اے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ،قصور پارک اور جمنیزیم کا معائنہ کیا ۔

انہوں نے خوبصورت پھول اور بہتر ین پودے لگا نے پر متعلقہ افسران کو شاباش بھی دی ۔ انہوں نے قصور پارک میں چھوٹا چڑیا گھر بنانے کیلئے متعلقہ جگہ کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ یہاں پر عوام کی سیرو تفریح کیلئے جھولے اور متعلقہ انفراسٹکچر جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات جلد از جلد مکمل کئے جائینگے تا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام چھوٹے بڑے اضلاع کو لاہور جیسا ماڈل اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے ۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریں ۔ قبل ازیں ڈی سی او قصور نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ڈی سی او کمیٹی روم میں دیپالپور بائی پاس ، سپورٹس اسٹیڈیم سمیت دیگر تمام اہم منصوبہ جات کے متعلق بریفنگ بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :