لاہور چیمبر 16مارچ سے امپورٹ مینجمنٹ کے موضوع پر سات روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کریگا

بدھ 11 مارچ 2015 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 16مارچ سے امپورٹ مینجمنٹ کے موضوع پر سات روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کررہا ہے جس کا مقصد نوجوان تاجروں کو درآمدات کے شعبے میں بہترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرواچکی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اس ٹریننگ پروگرام سے تاجروں کو درآمدات کے متعلق مفید معلومات ملیں گی جن کی بدولت وہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان عدم توازن دور کرنے کے لیے کردار ادا کرسکیں گے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ ٹریننگ دینے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایکسپورٹ مینجمنٹ کے موضوع پر ٹریننگ پروگرام انتہائی کامیابی سے منعقد کرچکا ہے اور توقع ہے کہ یہ ٹریننگ پروگرام بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :