بدین ،پولیس نے روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لئے عوام سے مددمانگ لی

بدھ 11 مارچ 2015 17:21

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ایس ایس پی بدین خالد مصطفیٰ کورائی کے احکامات پر ضلع بدین بھر کے پولیس تھانوں میں درج قتل، اقدام قتل، اغواء،پتھاریداری،ڈکیتی اور مقدمات میں مطلوب روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لئے عوام سے مددمانگ لی گئی ہے اور ضلع بھر کے تھانوں کے روپوش ملزمان کی تصاویر اور ناموں پر مشتمل پینا فلیکس بنوا کر اہم مقات پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں مختلف پولیس تھانوں سے حاصل کر دہ معلومات کے مطابق پنگریو پولیس تھانے میں مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزمان غلام حسین عرف گوگو شاہ، خان محمد عرف خانو پٹھان، انور چانڈیو، محرم چانڈیو ٹنڈو باگو پولیس تھانے میں درج مقدمات کے مطلوب روپوش ملزمان جمن لاشاری، پیر بخش عرف پیرو جمالی، مختیار عرف غلام مصطفیٰ میمن غلام مصطفیٰ عرف کارو ہالیپوٹو، میر حسن کاتیار، گولارچی تھانے میں درج مقدمات میں( شفقت پٹھان جو کہ قتل کے پانچ مقدمات میں مطلوب ہے) لیاقت خاصخیلی، طلال جٹ، کڑیو گہنور تھانے میں درج مقدمات میں اعجاز نوحانی، عظیم ملاح جانو ملاح، دوست محمد لاشاری، محمد عرس خاصخیلی، جمن نوتکانی، عبدالستار سمیجو، منور چانگ، ڈاڈا راہموں امین جونیجو سمیت دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب درجنوں ملزمان کے نام اور تصاویر پینا فلیکس پر شائع کراکر عوامی مقامات پرآویزاں کر دیئے گئے ہیں پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لئے عوام سے اپیل کی ہے جبکہ مطلوب ملزمان کی نشاندہی کر نے والوں کے لئے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے پولیس کے مطابق مشتہر کئے جانے والے ملزمان کی اکثریت اس وقت بھی جرائم کی وارداتوں میں متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :