کوٹ غلام محمد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے بہانے معصوم دیہاتیوں پر ظلم ڈھادیئے

ایک درجن سے زائد دیہاتی گرفتار کرلئے، پولیس نے گھروں میں رکھا ہوا سامان لوٹ لیا، سونا اور کیش پیسے لے گئے

بدھ 11 مارچ 2015 17:19

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) کوٹ غلام محمد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے بہانے معصوم دیہاتیوں پر ظلم ڈھادیئے، ایک درجن سے زائد دیہاتی گرفتار کرلئے، پولیس نے گھروں میں رکھا ہوا سامان لوٹ لیا، سونا اور کیش پیسے لے گئے، خواتین اور بچوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دیہاتیوں کی اطلاع پر میڈیا کی ٹیم جب گاؤں راوت خان بنگلانی اور ہوت کا بنگلانی پر پہنچی تو بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاھرین نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او کوٹ غلام محمد عنایت زرداری کی سربراھی میں تین دنوں سے مسلسل ان گاؤں میں آرہی ہے اور بلاجواز خوف وہ ہراس پہلا رہی ہے ابتک انکے ایک درجن سے زائد افراد جن میں علی بخش، روشن، محمد خان بنگلانی، ھوت خان بنگلانی، محمد اکرام ، احمد خان بنگلانی ، جاوید اور د یگر کو گرفتار کرکے مختلف جھوٹے کیسز میں چالان کردیا ہے اور پولیس نے تو چھوٹے بچوں پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور بھینسیں ، بکریان بھیڑیں بھی لے گئی ا ور پولیس نے تو مرغیاں بھی نہیں چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ایک عدد موٹر سائکل بھی لے گئی اور ٹی وی گھر میں رکھا ہوا الیکٹرک سامان بھی توڑ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ڈاکوں کی طرح گھروں میں داخل ہوتی ہے اور مسلسل تین دنوں سے خوف وہ ہراس کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔ متاثرہ خواتین اور بچوں نے ایس ایچ او کوٹ غلام محمد عنایت زرداری اور دیگر پولیس اھلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے اور بے گناھ معصوم لوگوں کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کرکے جھوٹے مقدمات اندراج کرنے کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور پولیس گردی سے تحفظ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :