زمینداربجلی کوترس رہے ہیں، گندم کی فصل کوبجلی بحران سے شدید نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے ،حافظ عبدالمالک لانگو

بدھ 11 مارچ 2015 17:10

خالق آ باد منگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) جمیعت حافظ عبدالمالک لانگو حاجی لال محمدلانگو،حکومت اورکیسکو حکام نے زمینداروں کے ساتھ وعدہ کرتے رہے ہیں کہ پورے صوبے کے زمینداروں کوبہتر اوریکساں بجلی فراہم کی جائے گی مگرتاحال وعدے وفا نہیں ہورہے ہیں زمینداربجلی کوترس رہی ہے گندم کے فصل کواس بجلی بحران سے شدید نقصان ملنے کااندیشہ ہے بجلی کوطویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زراعت کوتباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے اگر یہی حال رہا توعلاقہ بنجربن جائے گااورعوام نقل مکانی کرنے پرمجبورہونگے ہم ایسے مظالم کے خلاف ہرسطح پراحتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :