آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ

بدھ 11 مارچ 2015 17:10

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آسف زرداری نے ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کے چھاپے اور گرفتاریوں پر اظہار افسوس کیا ان ک کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کا چھاپہ افسوسناک ہے آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کا تقدس پامال نہیں بلکہ ان کا احترام کرنا چاہئیے جبکہ الطاف حسین نے فون پر آصف زرداری کو ہمشیرہ کے گھر پر بھی رینجرز کے چھاپے سے آگاہ کیا جبکہ الطاف حسین نے نائن زیرو چھاپے اور گرفتاریوں کی تفصیل بھی آصف زرداری کو بتائی .

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیام امن کے لیے ہمیشہ ہی کوشاں رہی ہے. بات چیت میں آصف زرداری نے ایم کیو ایم کو مل کر جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کرنے کو کہا ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے باہمی تعلقات کو بر قرار رکھیں گے.