نصیر آباد جمعیت علماء اسلام کا گڑھ بن چکا ہے ، جمعیت علماء اسلام

بدھ 11 مارچ 2015 17:07

جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام نصیر آباد کے کنویئنر جے ٹی آئی حق نواز جتک نے کہا کہ نصیر آباد جمعیت علماء اسلام کا گڑھ بن چکا ہے جمعیت میں لوگ جوق در جوق شمولت کر رہے ہیں 16 مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی میں پیغام امن کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

11مارچ۔2015ء“سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اکبر جتک ،عبدالقیوم رند،ظفر اللہ جتک ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ان کا کہنا تھا کہ نصیر آباد میں جے یو آئی مولانا عبد اللہ جتک کی قیادت میں مزید معال اور مضبوط ہورہی ہے لوگ جوق در جوق جمعیت میں شمولت اختیار کررہے ہیں نصیر آباد جے یوآئی کا گڑھ بن چکا ہے 16مارچ کو ڈیرہ مراد جمالی میں پیغام امن کانفرنس کی تیاری مکمل کی جاری ہے کارکنا ن نے شہر بھر میں پارٹی جھنڈوں سے سجایا ہے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے کھبی اپنے اصولی موقف پر سودا بازی نہیں کی اور ہم نے روز اول سے اسلام کی سر بلندی کے لئے جدوجہد کی ہے جس میں جے یو آئی کے کارکنوں نے جام شہادت بھی نوش کی مگر جھکے نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں عوام کے حقوق اور اللہ کی دین کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا جے یو آئی نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے مثالی کردار ادا کیا ہے مولانا عبد الغفور حیدری کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :