اقلیتوں کے مسائل کو ہر ممکن طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،احمد علی صدیقی

بدھ 11 مارچ 2015 17:06

بولان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء )اقلیتوں کے مسائل کو ہر ممکن طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے انہیں تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ان سے نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی نے اقلیتی کونسلر پون کمار کی قیادت میں اقلیتی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا وفد میں ہندو پنچائیت ڈھاڈرکے صدر چوہدری قیمت رام،اشوک کمار اور دیگر شریک تھے۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر کچھی کواپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی نے کہا کہ کچھی میں رہنے والے اقلیتی برادری کو تحفظ اور انکے حقوق کا ہر ممکن طور پر خیال رکھا جائے گا اور ان کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر کے ہندو برادری صدیوں سے ہیاں کے مقامی باشندے ہیں اور انکا جینا مرنا اسی دھرتی کیلئے ہے ان کو زندگی کی کسی بھی شعبے میں کسی طور پر بھی پیچھے نہیں رکھا جائے گا بلکہ برابری کی بنیاد پر انکے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گااور ہر ممکن طور پر انکو انکا معاشرتی حق دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں وہ جب چائیں اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرینگے۔