ہرنائی میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کے بنیادی مسائل میں کمی ہوگی ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 11 مارچ 2015 17:06

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر عبدالناصر دوتانی نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع ہرنائی کے عوام کے بنیادی مسائل میں کمی ہوگی پریس کلب ہرنائی کی بلڈنگ کی تیاری اور فعال ہونے سے مقامی صحافیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ہرنائی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد رمضان قیصرانی ، ایکسین بی اینڈآر ٹو ثنم زیب کاکڑ ، سب انجینئر محمد خان جتک بھی تھے پریس کلب کے صدر محمد حنیف ترین جنرل سیکرٹری غلام یزدانی ترین نے ڈپٹی کمشنر اور ایکسین کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے بات چیت کرعتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے منصوبوں کی کھڑی نگرانی کی جارہی ہیں ناقص اور غیر معیاری منصوبوں کی تعمیر کی کسی صورت اجازت نہیں دے دینگے پریس کلب کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مقامی صحافیوں کے مشکلات کو مد نظر رکھ اپنے صوابدی فنڈز سے پریس کلب کیلئے دس لاکھ روپے نقد دینے کے اعلان کے بعد اسے عملی جامعہ پہنا کر فوری طور پر فنڈز ریلز بھی کردیا گیا انہوں نے کہا کہ مقامی صحافیوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی ضلع ہرنائی کے عوام کے بنیادی مسائل پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا پر اپنی مد ت آپکے تحت اجاگر کیا ہے اور ضلع ہرنائی کے مقامی صحافیوں نے ہر وقت مثبت رپورٹنگ کی ہے انہوں نے کہاکہ مقامی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہتے ہوئے انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرے گی انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز قوم کی امانت ہے ہم سب کو چاہے کہ قومی امانت میں میں خیانت نہ کرے بلکہ قومی امانت کو امانت کے طور پر عوام کی فلاوبہبود پر خرچ کرے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں ضلعی دفتروں ، سرکاری آفیسران کے رہائشگاہوں اور تحصیل شاہرگ میں دفتروں کی تعمیر کیلئے حکومت نے کروڑوں روپوں کا فنڈز منظور کیا گیا اور انکا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر تمام ترقیاتی منصوبوں کام کا آغاز ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے منصوبوں کی کھڑی نگرانی کرے گے اور کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گے بلکہ غیر معیاری اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے کنٹریکٹرز اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ یہ تو بہت خوشی کی بات ہے ہمارے دور میں ضلع میں پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ترقیاقی منصوبوں میں خربرد کرپشن کمیشن کرنے کی اجازت نہیں دے گے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی آفیسران نے پریس کلب کے مختلف تعمیراتی کام کا معائنہ کیا گیا ۔