اوکاڑہ کینٹ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھر میں کارروائی

بدھ 11 مارچ 2015 17:06

اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)دہشت گردی کے خاتمہ اور ضلع بھر میں قائم امن کے لیے ڈسٹر کٹ پولیس نے ڈی پی او محمد فیصل رانا کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں بھر پور کاروائی کرتے ہو ئے شرانگیز وال چاکنگ کر نے اور فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کر نے پر 50ملزمان کو امن وامان کو خراب کر نے پر جیل بھیج دیا گیا ، 18غیر قانو نی طور پر رہائش رکھنے والے ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا ان کے خلاف 18 مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا، قائم امن کو یقینی بنانے کے لیے 887مساجد سے لاوڈسیپکر کو ہٹا دیا گیا اور اس کی خلا ف ورزی کر نے پر درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 181مقدمات درج کر لیے گے ،مختلف تھا نو ں کی پولیس نے ٹاپ 10کے اشتہار ی ملزمان سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے 650کے قریب اشتہاری ملزمان گر فتار کر لیے جن کو جیل بھیج دیا گیا اسی طر ح عدالت کی کاروائی کے دوران مفرور ہو نے والے 160عدالتی مفروروں کوبھی گرفتار کر کے عدلتوں میں پیش کر دیا گیا ، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا کی تعیناتی کے دوران ڈکیتی / رابری بمعہ قتل کا ایک مقدمہ درج ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں پولیس کی بر وقت کارروائی کی وجہ سے ملزمانکو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا اور مقدمہ میں چالان عدالت بھجوایا گیا۔ضلع بھر میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے خطر ناک 6 مجرمان اشتہاری مختلف پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے یہ اشتہار ی ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ، رابری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ڈسٹر کٹ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلو ب تھے ، پولیس نے جدید طریقہ سے 2 گینگ ٹریس کر کے ان کے قبضہ سے مختلف قسم کے 9 جان لیوا ہتھیا،موٹرسائیکلیں،دوسائیکل ،37موبائل فون،تین عددٹی وی،ایک سیلنگ فین،4عد ٹیپ ریکارڈ،1عددDVD/CD،1عدد LED،سامان پیٹر انجن و پرزہ جات، واٹرپمپ سپر گولڈن برآمد ہوئے ہیں ان ہی گینگ کے 9 ساتھی بھی گرفتار ہوئے جو 20 مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے ،مال مقدمات میں لاکھوں کا مسروقہ سامان برآمد گی کے علاوہ ملزمان بھی گرفتار ہو کر جیل بھجوا ئے گئے ہیں ، ڈسٹر کٹ پولیس نے مختلف قسم کی کاروئیاوں میں ملو ث ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ جس میں تین کلاشنکوف،10رائفل،23بندوق،5عددریوالور،153پسٹل،20کاربین،970گو لیا ں بر امد کر لیں گئیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے درجون ں منشیات فر وشوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 20کلو گرام چرس ، 465کلو گر ام ہیروئن،5کلواگرام افیون، 2545لیٹر شراب،19چولو بھٹی پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو جیل بھیج دیا ہے پولیس نے شراب کے نشہ میں دھت 3شرابیوں کو بھی گر فتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد فیصل رانا کی سربراہی میں بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی اور قائم امن کے لیے شرانگیزی کر نے والے افراد کی گر فتار ی پر سماجی حلقوں نے محمد فیصل رانا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور تمام حلقو ں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر نے کی یقین دہانی کر وائی ہے ۔