سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول خوش آئند ہے ‘ سید بلال شیرازی
بدھ 11 مارچ 2015 16:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کے شیڈول کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقا د سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے بلدیاتی ادارے موجود نہ ہونے سے عوام نچلی سطح پر عوامی نمائندگی سے محروم اورگلی محلہ کی سطح پر ترقیاتی کام نہ ہونے سے پریشانی کا شکار تھے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب میں 20ستمبر کو الیکشن کروانے کی ہدایت اورالیکشن کمیشن کے شیڈول کے بعد عوام اطمینان سے بلدیاتی انتخابات کی یکسوئی کے ساتھ تیاریاں کریں گے ۔(جاری ہے)
سید بلال شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کو یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف بروقت بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے بلکہ اس میں خواتین کو بھی مناسب نمائندگی دی گئی ۔
اور ضلعی حکومتوں کا نظام قائم کرکے عوام کے کام ان ہی کے اضلاع میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مکمل انتظامات کیے گئے یہی وجہ ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں بلدیاتی اداروں کو وافر فنڈز اور اختیارات دینے کے باعث پنجاب بھر میں عوام خوشحال اور مطمئین زندگی بسر کررہے تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تیاریوں سے حصہ لے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.