نارنگ منڈی ، 19سالہ یتیم نوجوان اغواء کے بعد قتل ،نعش بی آربی نہرمیں پھینک دی

بدھ 11 مارچ 2015 16:52

نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) نارنگ منڈی کے گاؤں دودھے میں19سالہ یتیم نوجوان اویس تاج علی کواغواء کرنے کے بعد قتل کر دیاگیااورنعش بی آربی نہرمیں پھینک دی گئی ، بیوہ ماں پرغشی طاری ، ورثاء کاشدید احتجاج ،وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے اورملزمان کے خلاف کارووائی کامطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ مقتول کو 10 روز قبل نامعلو م ملزمان نے گاؤں سے اغواء کیاگیااورسفاک ملزمان نے اغواء کے بعداسے فائرنگ کرکے ہلاک کیااور نعش قتل چھپانے کے لئے بی آربی نہر میں پھینک دی گئی تاکہ قتل کاسراغ نہ لگ سکے بی آربی نہر میں پانی کم ہونے کی وجہ سے نعش کنارے لگ گئی اور گذشتہ رات رینجرزکی اطلاع پرپولیس نے نعش بی آربی نہرسے نکال کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے مقتول کواغواء کرنے کے بعدکیوں قتل کیاگیا ملزمان کون تھے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ مقتول کے والدتاج علی کو6سال قبل جائیدادکے تنازعہ پرقتل کیاگیاتھااورمقتول گھرکاواحدخودکفیل تھاپولیس کے مطابق اس اندھے قتل کا جلدسراغ لگالیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :