ہمارا خاندان آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گا‘ سلیم سیف اللہ خان

بدھ 11 مارچ 2015 16:37

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خا ن نے کہا ہے کہ ان کا خاندان آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور اس سلسلے میں ضلع کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بشمول جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، پی پی پی، اے این پی ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی ، جے یو آئی س و دیگر پر مشتمل متفقہ الائنس تشکیل دینے کیلئے تمام جماعتوں کی قائدین سے رابطے رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ ہفتے ان تمام جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ نورنگ کے موقع پر سابقہ یونین نمائندوں اور مشران علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ ایم این اے غلام الدین خان ، ضلعی صدر پی پی پی ایڈوکیٹ اقبال حسین خان، ڈاکٹر اقبال حسین ، عزت خان، ضلعی کوارڈینیٹر آمیر مشال خان و دیگر بھی سلیم سیف اللہ خان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر سابق ناظم نورنگ محمد یسین خان خٹک کی والد کی فاتحہ کیلئے بھی ان کے رہائش گاہ گئے اور انہوں نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے رہائش گاہ پر مذکورہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا ہونے والا مشترکہ جرگہ میں موجود تمام قائدین نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اور متفقہ طور پر الائنس تشکیل دینے پر رضا ء مندی ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے مخالفین کو بار بار ووٹ دیکر آزمایا ہے لیکن بد قسمتی سے اسمبلیوں میں پہنچتے ہی وہ عوام کو بھول گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی عوام کو نہیں بتا سکتے ہیں اور ان کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ ان کے خاندان اور ضلع کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ضلع کی ترقی اور اہلیان لکی مروت کی خوشحالی کیلئے متحدہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات جیت کر ضلعی حکومت قائم کرنے کے بعد لکی مروت میں تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :